Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتۂ ماحولیات جس نے سعودی شہریوں کو پائیدار مستقبل کے لیے اکٹھا کیا

مملکت میں ہر سال 20 اپریل سے 26 اپریل تک ہفتۂ ماحولیات منایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ہفتۂ ماحولیات کے دوران 550 سے زیادہ طلبہ کے لیے ایک رضاکارانہ سفر کا اہتمام کیا، جس میں تین ہزار سے زیادہ پودے لگائے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مہم کا مقصد طلبہ میں مثبت ماحولیاتی رویوں کو فروغ دینا، ابتدائی عمر میں آگاہی پیدا کرنا اور ماحول کے تحفظ کے لیے انفراد اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔
ہر سال 20 اپریل سے 26 اپریل تک ہفتۂ ماحولیات، ماحولیات سے متعلق آگاہی اور پائیدار طریقوں پر مرکوز ہوتا ہے۔
2025 کا موضوع ’ہمارا ماحول ایک خزانہ ہے‘ جو مملکت کی قدرتی وسائل کے تحفظ کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ پائیداری اور ماحولیاتی تعلیم کی حمایت کرتا ہے۔ اس نے 30 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے ہیں، چار ٹن سے زیادہ بیج اگائے ہیں اور سات لاکھ ہیکٹر زمین کی بحالی کی ہے۔
سکاکا میں ہفتۂ ماحولیات کے دوران اتھارٹی اپنے کامیاب منصوبوں کو اجاگر کر رہی ہے، جن میں قدرتی ماحول کی بحالی، بیجوں کی تقسیم اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔
ان کوششوں میں 1455 جانوروں کی افزائش اور177 جانوروں کی پیدائش شامل ہے۔ ان میں خطرے سے دوچار غزال، عربی نسل کے ہرن اور پہاڑی آئی بیکس شامل ہیں۔


رضاکار ڈائیورز کے ساتھ مل کر زیرِ سمندر صفائی کا انتظام کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

ہفتۂ ماحولیات کے دوران، وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے املج میں شراکت دار اداروں اور رضاکار ڈائیورز کے ساتھ مل کر زیرِ سمندر صفائی کا انتظام کیا، جس کا مقصد سمندری تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔
یہ اقدام وژن 2030 کے اہداف کی حمایت کرتی ہے جن میں پائیداری کو فروغ دینا اور ماحول کے تحفظ کے لیے عوام میں ذمہ داری کا شعور پیدا کرنا شامل ہے۔
ریاض میں نیشنل سینٹر فارویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اور کومبیٹنگ ڈیسرٹیفکیشن نے بھی ہفتۂ ماحولیات میں شرکت کی۔
سینٹر نے ملک بھر میں آگاہی کے مہم کا آغاز کیا، جن میں انٹرایکٹیو سٹالز، تعلیمی سرگرمیاں، رضاکارانہ مواقع اور شجرکاری کی کوششیں شامل تھیں، تاکہ عوام کو ماحولیاتی تحفظ میں شریک کیا جا سکے۔

 

شیئر: