مناکو:فٹبال کی دنیامیں روایتی حریف سمجھے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سمیت 10 کھلاڑیوں کو سال کے بہترین فٹبالر کے اعزاز کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ۔ یہ اعزاز 24 اگست کو کسی ایک کے نام ہو گا۔ یورپ بھر میں کس فٹبالر کی سال بھر کی پرفارمنس بہتر رہی؟ ایوارڈ کے لیے 10نام چن لئے گئے ہیں۔ پلیئر آف دی ایئر کی دوڑ میں روایتی حریف فٹبال کلب بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے سپر اسٹار لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اطالوی گول کیپر بفن بھی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔یوئیفا ایوارڈ کےلئے لسٹ میں دیگر 7 کھلاڑیوں میں لیوکا مورڈِک، ٹونی کروز ، پاولا ڈےبالا، سرجیو راموس، کلین بپے، روبرٹ لینڈاسکی سمیت مانچسٹر یونائیٹڈ کے زیلاتن ابراہیم وِچ کانام شامل ہے۔ 80 کوچ اور 55 اسپورٹس صحافیوں کی طرف سے چنے گئے ان 10 بہترین کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو 24 اگست کو مناکو میں سپر فٹبالر کا اعزاز دیا جائے گا۔