میڈرڈ ...اسپینیش فٹ بال چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے سننسی خیز مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ کو 2-3 سے شکست دیدی۔ بارسلونا کی جانب سے فیصلہ کن گول لیونل میسی نے کیا اور روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف اپنے 500 گول مکمل کر لئے۔ میڈرڈ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے۔ ا بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لوئنل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 2 گول اسکور کئے۔ اس میچ کے بعد پوزیشن ٹیبل پربارسلونا اور ریال میڈرڈ کے 75، 75 پوائنٹس ہو گئے ۔