قطر پڑوسیوں کیساتھ بحران پیدا کرنے کے درپے
ابوظبی...متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ بحران پیدا کرنے کے درپے ہے۔ کوئی بھی سمجھدار انسان قطر کے تصرفات اور پالیسیاں دیکھ کر یہ اعتراف کئے بنا نہ رہ سکے گا کہ وہ جو کچھ کررہا تھا اور جو کچھ کررہا ہے اسکا واحد ہدف پڑوسی ملکوں کےساتھ بحران پیدا کرنا ہے۔ انتہا پسندی و دہشتگردی کی سرپرستی اور پڑوسی ملک کے استحکام کو سبوتاژ کرنا یہی ظاہر کرتا ہے کہ قطر مسائل پیدا کرنے کے درپے ہے۔