قطری عازمین کیلئے سہولتیں بے نظیر ہیں، بحرین
منامہ ...بحرینی وزیر خارجہ خالد آل خلیفہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے قطری عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جو سہولتیں پیش کی ہیں وہ کسی بھی ریاست کے عازمین کے نصیب میں نہیں آئیں۔آل خلیفہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان نے قطری عازمین کو بے نظیر سہولتیں پیش کردیں۔شاہ سلمان نے دنیا بھر کی اقوام کے حوالے سے اپنا عظیم تاریخی کردار جس انداز سے ادا کیا ہے اسکا انکار منکر حق ہی کرسکتا ہے۔حجاج کی خدمت کے حوالے سے سعودی حکومت کے کردار کو وہی لوگ مخدوش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں جو دروغ بیانی ، اسلام دشمنی اور مسلمانوں کی توہین کو اپنا وتیرہ بنائے ہوئے ہیں۔