نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ 2018حج پالیسی کا اعلان اسی ماہ کیا جائے گا اور عازمینِ حج کو بحری راستے سے بھیجنے کیلئے سعودی حکومت اور جہاز رانی کی وزارت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ نقوی نے ہندوستان میں متعین سعودی سفیر سعود محمد الساطی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ حج 2018کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ 28اگست کو جہاز رانی کے وزیر نتن گڈ کری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی ۔امسال حج انتظامات بہتر طریقے سے انجام دیئے جانے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیاگیا۔اوقاف کی زمینوں اور قبرستانوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقف کی زمینوں اور قبرستانوں کا غائب ہونا باعث حیرت ہے، ان معاملات کی تحقیقات کرائی جائیگی اور قصور واروں کو مناسب سزا دی جائیگی۔