Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آؤٹ آف ٹرن پروموشن کا نظام بحال

لکھنؤ۔۔۔۔ریاستی حکومت نے پولیس اہلکاروں کیلئے آؤٹ آف ٹرن پروموشن نظام بحال کردیا ہے۔ اسے اکھلیش حکومت میں منسوخ کردیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی انعامی رقم دگنی کردی گئی اور آؤ ٹ آف ٹرن پروموش بھی بحال ہوگا۔یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر اسمبلی کے صدر دروازے پر پرچم کشائی کے بعدانہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت قانون نافذ کرکے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جرائم، خوف اور ناانصافی سے پاک ماحو ل بنائے بغیر ریاست کی ترقی ممکن نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کو لگام لگانے ،قانون اور انتظام کو بہتر بنانے اور خواتین کے تحفظ و احترام کیلئے حکومت مکمل بیدار ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ ملک اور قوم کیلئے قابل عبرت ہوسکتا ہے مگر اسے دہرانا باعث غیرت ہے جسے روکنے کی ہرممکن کوشش ہونی چاہئے۔

شیئر: