نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو لوٹ کر تجوری بھرنے والوں کو چین سے نہیں سونے دیا جائیگا۔ وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایمانداری کا جشن منایا جارہا ہے اور بے ایمانوں کو سرچھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ۔ اب غریبوں کو لوٹ کر تجوریاں بھرنے والے چین سے نہیں سوسکتے۔ غریب عوام کو اس بات کا یقین ہونے لگا ہے کہ یہ ملک ایمانداروں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ملک کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے۔