Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوانڈیا ، ڈیجیٹل انڈیا سے قبل آکسیجن کا ہو انتظام

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نیوانڈیا ڈیجیٹل انڈیا سے پہلے بچوں کیلئے آکسیجن کا انتظام کریں۔ یادو اپنے پارٹی دفتر پریوم آزادی کا پرچم لہرانے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور اسکے لیڈر ڈیجیٹل انڈیا اور نیو انڈیا کے خواب دکھا رہے ہیں لیکن زمینی حقیقت ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچوں کی اموات ہورہی ہیں۔ خواب دکھانے کے بجائے پہلے آکسیجن کا انتظام ہونا چاہئے۔ یاد ونے کہا کہ بی جے پی پڑیا(پیکٹ) چھوڑنے میں ماہر ہے، اسمبلی میں پاؤڈر کی پڑیاچھوڑ دی جس کے بعد انتظامیہ اسی پڑیا کے چکر میں لگ گئی۔ایس پی صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی گورکھپور میڈیکل کالج میں مرنیوالے بچوں کے اہل خانہ کو 2،2لاکھ روپے دیگی۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں دل دوز مناظر سامنے آئے ہیں۔ ایک خاندان میں شادی کے 8سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا اس کی بھی موت ہوگئی جس کے صدمے سے پورا گھربے حال تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ذات پات، فرقہ ، مذہب کے نام پر عوام کو گمراہ کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

شیئر: