شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح 8بجکر 53منٹ اور8بجکر 56منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی شدت 4.1درجہ ریکار ڈ کی گئی۔ اس کا مرکز چنبا ضلع میں زیرِ زمین 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔