واشنگٹن۔۔۔۔جب بھی کسان اپنی فصل اگاتا ہے تو وہ اس امر کا بڑا خیال رکھتا ہے کہ اول درجے کا پھل یاسبزی مارکیٹ میں بھیجے۔یوں وہ اپنے نام کا ڈنکا بھی بجوانا چاہتا ہے تاہم بعض اوقات مختلف دکانوں اور سپر مارکیٹوں میں عجیب و غریب شکل کے پھل اور سبزیاں نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس طرح کی سبزیوں اور پھلوں کی تصویریں ڈال دی گئی ہیں جو مختلف صارفین نے دکانوں سے خریدی تھیں۔اس میں اسٹرابیری کی ایک ایسی تصویر بھی ہے جو ایک مٹھی جتنی بڑی ہے اور مٹھی کی ہی شکل کی نظر آرہی ہے۔ ایسا انگور بھی ہے جو چھوٹا اور گول ہونے کے بجائے خاصا پتلا اور لمبا بھی ہے۔ ان تصاویر کو نہ صرف لوگوں نے پسند کیا بلکہ خوب پھیلایا بھی۔