Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسیاں جو ’’پہنی ‘‘جاسکیںگی

لندن۔۔۔۔برطانوی ماہرین نے اب ایسی کرسیاں بھی تیار کرلی ہیںجنہیں آپ ’’پہن‘‘سکیں گے۔ یہ تمام چیزیں پرانے فرنیچرز سے تیار کی گئی ہیں۔ برطانیہ میں تقریباً ہرسال دفاتر کی 8لاکھ 10ہزار سے زیادہ کرسیاں کوڑے دان میں پھینک دی جاتی ہیں ۔ اب ایک کمپنی نے انہی پرانی کرسیوں کو نئی شکل دی ہے۔ ان کرسیوںمیں جو فوم استعمال ہوتا ہے اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور کرسیوں کے پچھلے حصے پر ایک بڑا تھیلا لٹکا ہوا ہے ۔ یہ تھیلا آپ اپنے آفس میں ایئر کنڈیشنڈ تیز ہونے کی صورت میں اپنے بدن پر بھی ڈال سکیں گے اور یوں ساتھیوں کو پریشان کئے بغیر سردی سے محفوظ رہ سکیں گے۔

شیئر: