Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں داعش کا خودکش حملہ، 7اہلکار ہلاک

بغداد ۔۔۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع شہر بیجی میں داعش کے خودکش بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔عراق کی وزارت داخلہ اور مقامی حکام کے مطابق داعش کے 5 خود کش بمباروں نے گزشتہ روز بیجی کے علاقے المسفی میں واقع پولیس اور فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ۔انھوں نے بارود سے بھری بیلٹس پہن رکھی تھیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد معن نے بم دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ داعش کے پانچوں خودکش بمبار ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جون 2014ء میں بغداد سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع بیجی اور وہاں واقع عراق کے تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر قبضہ کر لیا تھا۔

شیئر: