فیس بک ایپ میں بنیادی تبدیلیاں کیا ہیں؟
فیس بک کی جانب سے ایندرائڈ ایپ میں منگل سے چند تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ میسنجر کے انداز کو اپناتے ہوئے اب فیسبک کمنٹس بھی بلبلے نما ڈبے میں بند نظر آئیں گے۔نیوز فیڈ میں موجود مواد کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لئے بھی زیادہ واضح انداز اختیار کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے گلوب کے بٹن کی جگہ اب گھنٹی نے لے لی ہے۔ پروفائل فوٹو بھی چوکور ڈبے کے بجائے گول ڈائرے میں نظر آئے گی۔ لائک ، کمنٹ اور شیئر کے بٹنوں کا سائز بھی پہلے کی نسبت بڑا کر دیا گیا ہے اور یہ اب سیاہ کے بجائے سفید رنگ کے ہوں گے تاکہ اسکرین پر مواد کا رش کم سے کم محسوس ہو۔ زیادہ سے زیادہ جگہ سفید رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ طویل براؤزنگ کے دوران آنکھوں کو تھکاوٹ نہ ہو۔ لنک کے پبلشر کا نام پہلے شائع کیا جائے گا۔ نیوز فیڈ ، فرینڈ ریکویسٹ ، نوٹیفکیشن اور سیٹنگ کے بٹن مسلسل اسکرین پر موجود رہیں گے تاکہ محض ایک کلک سے دوبارہ ابتدا میں پہنچا جا سکے۔ فیس بک کے پراڈکٹ منیجر پیڈی انڈروڈ کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کو کئی مہینوں کی ریسرچ اور ٹیسٹ کے بعد ترتیب دیا گیا ہے ۔ امید ہے کی یہ فیس بک کے استعمال کو پہلے کی نسبت زیادہ آسان اور آرام دہ بنائیں گی۔