گوگل وائس ٹائپنگ میں اردو سمیت 30نئی زبانوں کا اضافہ
گوگل نے اپنے وائس ٹائپنگ فیچر کو اپڈیٹ کرتے ہوئے اس میں30 نئی زبانوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ اب گوگل وائس ٹائپنگ میں کل119 زبانیں ہوگئی ہیں۔ نئی شامل ہونے والی زبانوں میںاردو کے علاوہ8 ہندوستان کی زبانیں ہیں۔ افریقہ کی دو بڑی زبانوں سواحلی اور امہاری سمیت سنہالی ، بنگالی ، ارمینیائی ، آذربائیجانی ، نیپالی اور تامل بھی ہیں۔ وائس ٹائپنگ کے ذریعے مواد کی تلاش کے لئے جی بورڈ کا استعمال کیا جائے گا جسکا آپشن گوگل سرچ کے خانے میں ہی موجود ہے۔اسکے علاوہ اموجی ٹائپ کرنے کے لئے بھی گوگل آواز پہچان کر مطلوبہ اموجی ٹائپ کرے گا۔ مثال کے طور پر اسمائلنگ فیس اموجی بولنے پر مسکراہٹ والی اموجی آ جائے گی۔گوگل کا کہنا ہے کہ وائس ٹائپنگ کے فیچر سے گوگل کو ایسے یوزر ملیں گے جنکا ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا انداز پرانے یوزرز سے مختلف ہوگا۔