Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا کا جادو چل گیا،148وارڈز میں سے 140پر کامیاب

کولکتہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے گزشتہ روزہونیوالے میونسپل الیکشن میں یکطرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بی جے پی دوسرے نمبر پر رہی اور بنگال میں ممتا کے مدمقابل پرنسپل اپوزیشن ہونے کا کردار حاصل کرلیا۔7بلدیاتی اداروں میں سے 5میونسپلٹی ایک نوٹیفائڈ اتھارٹی اور ایک میونسپل کارپوریشن کیلئے پولنگ ہوئی تھی۔ مغربی بنگال کے صنعتی شہر درگا پور میونسپل کارپوریشن کی43نشستوں میں سے 43نشستیں ترنمول کانگریس نے حاصل کرکے اپوزیشن کا خاتمہ کردیا۔

شیئر: