سودوں اور حجم میں بالترتیب 1.41اور 6.87فیصد اضافہ ، ڈیویڈنڈ کے اعلانات
جدہ (غیاث الدین )سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ مجموعی طور پر تد اول آل شیئر انڈکس 89پوائنٹس کے مدوجزر پر بند ہوا ۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 1.41فیصد اور 6.87فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ کاروباری مالیت 4.81فیصد کمی کے بعد 14.8ارب ریال رہ گئی ۔ انرجی سیکٹر میں شامل چاروں کمپنیاں منفی زون پر بند ہوئیں جن میں سب سے زیادہ نقصان الدریس کو ہوا جس کی قیمت 3.70فیصد کمی کے بعد 26.03ریال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ میٹیریلسز سیکٹر میں ناما کیمیکلز کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 6.75فیصد اضافے کے بعد18.51ریال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ تکورین کی قیمت4.11فیصد فروغ کے بعد 11.90ریال پر بند ہوئی ۔ کیپٹل گڈز کے شعبے میں مڈل ایسٹ اسپیشلائزڈ کو پذیرائی ملی اور اس کی قیمت 8.91فیصد اضافے کے بعد 7.94ریال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ انشورنس سیکٹر میں المانیہ انشورنس کو فوقیت حاصل رہی اور اس کی قیمت 24.77فیصد اضافے کے بعد 23.32ریال پر بند ہوئی جبکہ میڈ گلف انشورنس کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کی قیمت 15.86فیصد کمی کے بعد 12.84ریال پر بند ہوئی ۔ گزشتہ ہفتہ بھی تداول میں شامل کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات سامنے آئے جس میں سعود ی کیٹرنگ نے 15فیصد ، عریبین سیمنٹ نے 10فیصد اور ابومعطی نے 5فیصد کیش ڈیویڈنڈتقسیم کرنے کے اعلان کئے ۔