Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری تفریح کے لیے مزید دو کمپنیوں کو ’یاٹ لائسنس‘ جاری

سمندری تفریح کے لیے لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ (فوٹو ریڈ سی اتھارٹی)
بحرالاحمراتھارٹی نے رواں برس سمندری تفریح کے لیے دو کمپینوں کو کشتی کرائے پر فراہم کرنے کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سمندری تفریح کے لیے یاٹ کرایے پر دینے کے لیے ’ھاسکو سی ورکس‘ اور ’مراسی الاحلام ہوٹلنگ اینڈ ٹورازم‘ کمپنی کو کرائے پر مختلف نوعیت کی کشتیاں فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
قبل ازیں تین کمپنیوں کو اس شعبے میں لائسنس جاری کیا جاچکا ہے جس کے بعد سمندری تفریح کے لیے لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ یاٹ کرایے پر دیے جانے سے سمندری تفریح کے خواہش مندوں کو کافی سہولت ہوگی جبکہ تفریح کے لیے آنے والوں کو بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی ۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمندری تفریح کے لیے یاٹ کرایے پر فراہم کرنے والی کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ وہ مقررہ معیار کا ہر صورت میں خیال رکھیں۔ کرایے پر دی جانے والی لانچ میں سواریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور مقامی ضوابط پرعمل درآمد کیا جائے۔
واضح رہے جدہ میں گزشتہ برس سے سمندری تفریح کے لیے باقاعدہ طور پر کمپنیوں کو لائسنس فراہم کرنے کے لیے ضوابط مقرر کیے ہیں اور سمندری سیاحت کو بھی فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
 

 

شیئر: