Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین کے قریب 3میل چوڑا شہابیہ

کیلیفورنیا .... ناسا کا کہناہے کہ تقریباً3میل چوڑا شہابیہ یکم ستمبر کو کرہ ارض کے قریب سے گزرے گا۔ اسکے سائنسدانوں نے کہا کہ جب سے ہم نے شہابیوں پر نظر رکھنا شروع کی ہے اسکے بعد سے زمین کے قریب سے گزرنے والا یہ سب سے بڑا شہابیہ ہوگا۔ اسے ”فلورنس“ کا نام دیا گیا ہے اور یہ کرہ ارض سے تقریباً4.4ملین میل دور سے گزرے گا۔ زمین کے قریب سے گزرنے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا شہابیہ ہوگا۔ 1890ءکے بعد سے اب تک اتنا بڑا شہابیہ زمین کے قریب نظر نہیں آیا اور آئندہ 2500ءتک اتنا بڑا شہابیہ نہیں گزرے گا۔ناسا کا کہناہے کہ اگرچہ یہ انتہائی حفاظت کیساتھ گزر جائیگا لیکن اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر 4.4ملین میل (7ملین کلو میٹر) کا فاصلہ دیکھا جائے تو یہ زمین اور چاند کے فاصلے سے 18گنا زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ جلد یا بدیر اسکے گزرنے سے زمین پر کچھ اثرات بھی مرتب ہونگے تاہم یہ کیا اثرات ہونگے اسکے بارے میں ابھی کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

شیئر: