محکمہ موسمیات کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ مملکت کے کئی علاقے پیر تک بارش سے متاثر رہیں گے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے العقیل نے کہا کہ بارش جن علاقوں میں ہوگی ان میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے مغربی حصے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے 9 ریجنوں میں موسمیاتی انتباہNode ID: 880649
-
کن شہروں میں کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ؟Node ID: 887892
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سنیچر اور اتوار کو مکہ مکرمہ ریجن کے 6 شہر بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ان میں مکہ شہر، الجموم، بحرہ، خلیص، جدہ اور رابغ شامل ہیں,
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بارش ہلکی سے درمیانی درجے تک ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن کے رہنے والے بارش کے دوران احتیاط برتیں اور ہدایات پر عمل کریں۔