کوئٹہ ... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری کسی ادارے سے محاذ آرائی نہیں۔ یہ صرف اخباروں میں نظر آ تی ہے ۔جو بھی ریفرنس فائل ہو گا اس کا دفاع کریں گے۔ اپنا دفاع کرنا ہر فرد اور ادارے کا حق ہوتا ہے ۔ کوئٹہ میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بات چیت کا عمل جاری رہتا ہے۔آصف علی زرداری کو بھی ڈائیلاگ میں شامل ہونا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب حکومت ہی اصل میں اسٹبلشمنٹ ہے۔ ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ صوبوں کو جتنے فنڈز دئیے گئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مکمل ر ائلٹی بھی دی جا رہی ہے۔ آج بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔یہ منصوبے بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔