Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسسکس نے محمد عامر کےلئے پی سی بی سے رعایت لے لی

لندن:انگلش کاﺅنٹی ایسسکس نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر فٹنس اور میڈیکل ٹیسٹ کے بعد دوبارہ انگلینڈ آکر کلب کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاﺅنٹی اور کیریبیئن لیگ کھیلنے والے تمام کرکٹرز کو وطن واپس بلایا ہے تاکہ ان کے فٹنس ٹیسٹ لئے جاسکیں اور ورلڈ الیون اور سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے کیمپ میں شامل ہوں۔محمد عامر ایسسکس کی جانب سے 26اگست کو سمر سیٹ کے خلاف شروع ہو نے والے میچ میں حصہ لیں گے۔ گزشتہ ہفتے ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں جن کے مطابق کاﺅ نٹی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے عامر کے حوالے رعایت طلب کی ہے تاکہ وہ کاﺅنٹی ٹیم کے ساتھ کم از کم ایک میچ اور کھیل سکیں۔عامر کی موجودگی ایسسکس کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور ان کی مدد سے چیمپیئن شپ جیتنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔عامر نے پچھلے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شیئر: