Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10لاکھ عازمین ارض مقدس پہنچ گئے

مکہ مکرمہ .... وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اب تک ارض مقدس پہنچنے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ 19اگست تک پہنچنے والے عازمین کی تعداد ہے جبکہ اس میں آخری فلائٹ آنے تک اضافہ ہوتا رہے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ امسال 30لاکھ سے زیادہ عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ دوسری طرف محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی مماثل مدت کے مقابلے میں امسال 22.5فیصد عازمین زیادہ پہنچے ہیں۔ فضائی راستوں سے اب تک پہنچنے والے عازمین کی تعداد 946182ہے، بری راستوں سے 43114عازمین پہنچے ہیں جبکہ سمندری راستے سے 3883عازمین ارض مقدس آئے ہیں۔ 

شیئر: