بہارسیلاب متاثرین کیلئے امدادی مہم
ممبئی۔۔۔۔جمعیت علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران کی ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد بہار سیلاب کے متاثرین کو ابتدائی طورپر10لاکھ روپے کی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ مہاراشٹر جمعیت علماء کاایک وفد بہار سیلاب زدگان اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے روانہ ہوگا جو علاقے کا جائزہ لیکر رپورٹ جمعیت علماء مہاراشٹر کو روانہ کریگاجس کی روشنی میں جمعیت علماء سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کا کام انجام دیگی۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر امدادی کاموں کی ضرورت ہے۔