دارجلنگ ۔۔۔۔مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ہونے والے دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ کسی نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ پرانی سپر مارکیٹ اور موٹر بس اڈے کے علاقے میں ہوا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش چترویدی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لو گوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ دکانوں کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق چوک بازار کے قریب کلب سائڈ علاقے میں دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کی آواز دورتک سنائی دی ۔لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ چند تباہ شدہ دکانوں میں لگی آگ کو بجھادیا گیا۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔