Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی اور بہارمیں سیلاب، ایک کروڑ افراد متاثر

لکھنؤ۔۔۔۔پڑوسی ملک نیپال اور شمالی ریاست بہارکے بیشتر اضلاع میں شدید بارش سے اچانک سیلاب کی زد میں آنے سے 202افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔سیلاب سے 18اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ بہار میں سیلاب سے ابتک 6لاکھ 25ہزار 788متاثرین کو محفوظ مقامات پرپہنچادیا گیا۔ 1336عارضی کیمپوں میں 4لاکھ 22ہزار افراد پناہ گزیں ہیں۔اترپردیش کے ضلع مہراج گنج میں نیپال سے آنے والے سیلابی ریلے سے بھاری نقصان پہنچا اور پورا علاقہ سیلاب میں گھر گیا ہے۔ ضلع میں مرنیوالوں کی تعداد ابتک 10ہوچکی ہے۔ بارہ بنکی کے علاوہ ، گونڈا، بہرائچ  میں بھی سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ آسام کے 20اضلاع کے2200سے زائد گاؤں زیر آب ہیں اور ان کا رابطہ علاقہ سے منقطع ہوگیا۔لالو پرساد یادو نے کہا کہ نتیش حکومت سیلاب زدہ عوام کو راحت پہنچانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ لوگ کھانے پینے کی اشیاء کیلئے ترس رہے ہیں۔بہار میں سیلاب سے مرنیوالوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت و انتظامیہ بچاؤ ور راحت کے کاموں میں سست روی کا شکار ہے۔

شیئر: