Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجن پور میں ڈاکووں نے 7 پولیس اہلکار اغوا کرلئے

لاہور...پنجاب کے ضلع راجن پور میں ڈاکووں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ۔کچے کے علاقے روجھان میں اتوار کی صبح پولیس اہلکار کشتی کے ذریعے ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔کچے کے علاقے میں موجود ڈاکووں نے اغوا کرلیا۔ مغوی اہلکاروں کا تعلق ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور روجھان سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکووں نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ پولیس نے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ۔مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج کے آپریشن میں چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر علاقے میں سرگرم ہوگئے ۔
 

شیئر: