Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخت رائے ونڈ میں آپس کی لڑائی ہے،بلاول

کاغان ... پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مانسہرہ،کاغان،چترال اور چنیوٹ میں کامیاب جلسے ہوئے۔ آئندہ جلسہ26اگست کو اٹک میں ہوگا۔ اتوار کو کاغان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔تخت رائے ونڈ میں آپس کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے لیکن ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے لیکن ن لیگ نے میثاق جمہوریت کے حوالے سے ہمیں دھوکہ دیا۔ پیپلزپارٹی آج بھی میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر قائم ہے۔ دیگر جماعتوں میں بھی اس پر اتفاق رائے ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن ان کی باتوں میں تضاد ہے ۔سندھ میں جس وزیراعلی کو کرپشن کےخلاف نکالا گیا وہ تحریک انصاف میں شامل ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ نئے صوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک کمیشن پورے ملک میں اس کا جائزہ لے۔ اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ ہونا چاہئیے۔

شیئر: