امریکہ میں فائرنگ سے 20 ہلاک،35 زخمی
واشنگٹن ۔۔۔۔۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ارنا نیوز کے مطابق فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 57 واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔مذکورہ مرکز کے مطابق ، فائرنگ کے تازہ واقعات میں 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات فلاڈیلفیا، پینسلوانیا اور کنکٹی کٹ میں پیش آئے۔امریکa میں اسلحہ کے ذریعے تشدد کے واقعات کی خبروں کے درمیان فلوریڈا کے شہر کسّیمی میں مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہلاک ہوگیا۔