Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی واپس بھیج دی

    ڈھاکہ۔۔۔۔۔۔میانمار میں حالیہ فوجی کارروائیوں سے بچ کر پناہ لینے کے  لئے آنے والے 31 روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو  بنگلہ دیش کی کوسٹ گارڈ نے  ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ حال ہی میں میانمار کی ریاست رکھائن سے کم از کم 500 روہنگیا افراد بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ضلع کوکس بازار کے پہاڑی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں میں آئے ہیں۔کوسٹ گارڈ کو یہ کشتی ناف دریا میں ملی جو کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد ہے۔کشتی پر موجود پناہ گزینوں میں خواتین اور بچے  موجود تھے۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان شیخ فخر نے بتایا کہ کشتی پر موجود پناہ گزینوں نے بتایا کہ وہ تشدد سے بھاگ کر آئے ہیں۔ حکام کے مطابق پناہ کے طلبگاروں میں 18 مرد، 9 خواتین اور 4 بچے تھے جن میں2 افراد زخمی بھی تھے۔ شیخ فخر نے افسوس کے ساتھ کہا کہ پھر بھی ہمیں انھیں واپس بھیجنا پڑا۔واضح رہے کہ  پناہ گزینوں کی حالیہ بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ کئی ماہ سے جاری میانمار میں فوجی کارروائی ہے جس میں ملک کی مسلمان اقلیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اقوام متحدہ کہہ چکی ہے کہ یہ کارروائی نسل کشی کے مترادف ہے۔

شیئر: