Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریفرنس کے لیے گرفتاری ضروری نہیں، نیب

اسلام آباد.. نیب ذرائع نے کہا ہے کہ ریفرنس داخل کرنے کے لئے گرفتاری ضروری نہیں۔ شریف فیملی اگر پیش نہ ہوئی تو مزید نوٹسز جاری نہیں کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو پیشی کیلئے قانون کے مطابق 15 دن کے وقفے سے 3 نوٹس جاری کئے جاتے ہیں ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے تحت ریفرنس داخل کرنے میں صرف21 دن باقی ہیں ۔ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی تعمیل میں مزید نوٹس جاری نہ کئے جائیں۔جے آئی ٹی ریکارڈ کی روشنی میں ریفرنس داخل کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا گرفتاری کا فیصلہ عدالت کرے گی ۔عدالت کے سامنے بھی ملزمان پیش نہ ہوں تو وارنٹ جاری ہوںگے ۔

 

شیئر: