Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ نے پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ بآسانی جیت لیا

برمنگھم: انگلینڈ نے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو بآسانی ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دے کر 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک ہی دن میں ویسٹ انڈیز کے 19 کھلاڑی آوٹ کردیا۔ ایلسٹر کک کو 243 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 8وکٹوں پر 514 رنز رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 44 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم پہلی اننگز میں 168 پر ڈھیر ہوگئی اور فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ جرمائن بلیک ووڈ 79 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ تھے۔ جیمز اینڈرسن نے 3 جبکہ ا سٹورٹ براڈ اور رولانڈ جونز نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈین کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 137 پر واپس چلی گئی۔ کریگ براتھویٹ 40 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہے۔ ا سٹورٹ براڈ نے 3 جبکہ جیمز اینڈرسن، معین علی اور رولانڈ جونز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایلسٹر کک کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دوسرا ٹیسٹ 25اگست سے کھیلا جائے گا۔

شیئر: