کویت: غیر ملکی شعبہ اقامہ میں تاریخ پیدائش درست کرلیں
کویت: کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے پاسپورٹ میں لکھی ہوئی تاریخ پیدائش وزارت کے ڈیٹا بیس میں درج تاریخ سے مختلف ہے انہیں بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جائے گا تاہم ایسی حالت میں ان سے اقرار نامہ لیا جائے گا کہ چھٹی سے واپس آتے ہی شعبہ اقامہ میں جاکر اپنی تاریخ پیدائش درست کروالیں۔ اس سے قبل وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہوائی اڈے میں کام کرنے والے ایمگریشن عملے کو ہدایت کی تھی کہ ایسے غیر ملکی جن کے پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش شعبہ اقامہ کے ڈیٹا میں درج تاریخ سے مختلف ہو تو انہیں سفر کی اجازت نہ دی جائے ۔ بعد ازاں وزارت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نئی ہدایت جاری کی ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ صرف ان غیر ملکیوں کو سفر سے روکا جائے گا جن کی پاسپورٹ کے مطابق شہریت کچھ اور ہو اور شعبہ اقامہ میں کچھ اور درج ہو۔