Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول اسٹیشنوں کے مالکان پر نئی پابندی

ریاض ....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے پٹرول اسٹیشنوں کے مالکان اور منتظمین پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ 11ستمبر سے قبل الیکٹرانک پمپنگ سسٹم قائم کرلیں اور اپنے پرانے سسٹم کے موثر ہونے کی بابت اطمینان حاصل کرلیں۔ یہ پابندی صارفین کو پٹرول 91اور 95میں ملاوٹ اور پٹرول میں ڈیزل شامل کرنے کے اثرات سے بچانے کیلئے لگائی گئی ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے پر تمام پٹرول اسٹیشنوں سے عمل درآمد کرایا جائیگا، اس میں کسی کو اختیار نہیں۔ یکم محرم 1439ھ کو پٹرول اسٹیشنوں کے موجودہ اجازت نامے ختم ہوجائینگے۔ اس سے قبل ہی انہیں تبدیلی کرنا ہوگی۔
 

شیئر: