کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پیر کو پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے لئے پاکستان ہاوس پہنچ گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی عامر خان کر رہے تھے۔ پی ایس پی کے رہنماوں نے استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سے بھی ملاقات کرے گا۔ متحدہ پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منگل کو کراچی کے نجی ہوٹل میں ہو رہی ہے جس کی سربراہی فاروق ستار کریں گے۔ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ، ن لیگ،فنکشنل لیگ ،جماعت اسلامی اور سنی تحریک کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس میں ملکی صورت حال اور کراچی میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات پر غور کیا جائےگا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پی ایس پی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دلوانا چاہتے ہیں۔ کانفرنس میں متفقہ قرارداد منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔