پیر اور منگل کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں، فلکی ماہر
طائف: فلکی علوم کے ماہر محمد ردہ الثقفی نے کہا ہے کہ آج پیر اور کل منگل کو بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ فلکی حسابات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہلال کی ولادت سے پہلے ہی چاند ڈوب جائے گا۔ پیر اور منگل دونوں دنوں میں چاند سورج کے ساتھ ہی ڈوب جائے گا۔ اس کی وجہ امریکہ میں ہونے والے سورج گرہن ہے۔اس حساب سے منگل کو30ذو القعدہ مانا جائے گا اور یکم ذو الحجہ بدھ ہوگا۔