پیر اور منگل کو ذو الحجہ کا چاند دیکھا جائے،سپریم کورٹ
ریاض: سپریم کورٹ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پیر کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 29شوال کو ذو القعدہ کا چاند نظرآیا تھا مگر کسی نے سپریم کورٹ میں اپنی گواہی ریکارڈ نہیں کروائی۔ اب سپریم کورٹ عام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ پیر 29ذو القعدہ کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ اگر پیر کو ہلال نظر نہ آئے تو اگلے دن منگل 30ذو القعدہ کو چاند دیکھا جائے گا۔ چاند دیکھنے والی نجی کمیٹیاں سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی میں شامل ہوں اور نیکی میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔