Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

مکہ مکرمہ: شہر مقدس میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔آج پیر کو حرم مکی شریف سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی مختلف کمشنریوں میں موسلادھار اور درمیانے درجہ کی بارش ہوئی۔ محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مکہ مکرمہ ، جدہ ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ ہائی وے سمیت جموم اور دیگر کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: