Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفرنگا جیپ ریلی:ساڑھے 7ہزار فٹ کی بلندی پر منفرد دوڑ

اسکردو:اسکردو کے قریب سرفرنگا کے سرد صحرا میں اپنی نوعیت کی منفرد جیپ ریلی کے انعقاد کا انتظام کیا گیا ہے۔سرفرنگا اسکردو سے 20 کلومیٹر دور ایک "سردصحرا" ہے جس کی سطح سمندر سے بلندی ساڑھے 7 ہزار فٹ کے قریب ہے۔یہاں پہلی بار جیپ ریلی منعقد کی گئی ہے۔جس میں شرکت کےلئے ملک بھر سے ڈرائیور یہاں پہنچے ہیں۔ریلی میں حصہ لینے کےلئے گاڑیاں خاص طور پر تیار کی گئی ہیں۔صحرا میں تیز رفتاری کیلئے گاڑی کا سسپینشن سسٹم خاص طور پر توانا ہونا چاہئے اس لئے ریس میں شامل گاڑیوں میں خاص طور پر یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلی کا ٹریک 30 کلومیٹر طویل ہے۔مقامی لوگوں کیلئے یہ ایک بڑی تفریح ہے جسے دیکھنے کثیر تعداد میں شائقین یہاں پہنچ گئے۔نرم ریت کی وجہ سے اس ریس میں گاڑیوں کے دھنسنے کا بھی خطرہ اپنی جگہ موجود ہے۔

شیئر: