Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکردو:دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں 3 روزہ جیپ ریلی

اسکردو:پاکستانی شمالی علاقہ جات کے معروف تفریحی مقام اسکردو میں دنیا کے بلند ترین اورسرد صحرا میں 3 روزہ جیپ ریلی اور ثقافتی میلہ شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جیپ ریلی اور موٹر سائیکل ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ ہو رہے ہیں۔اسکردو میں 7 ہزار400 فٹ کی بلندی پر واقع سرد صحرا میں ہفتے کو جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا۔ ریلی کے لئے 35 کلو میٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ اس میں سینڈ ڈیوس، ماونٹین کراس اور ریور بنک کے باعث ڈرائیورز کے لئے منفرد ہونے کے ساتھ دلچسپ اور قدرے مشکل ٹریکس موجود ہیں۔پہلے مرحلے میں جیپ ریلی اور موٹر سائیکل ریلی کے کوالیفائنگ راونڈز ہورہے ہیں جس کے بعد حتمی مرحلے کے لئے امیدواروں کا انتخاب مکمل ہو جائے گا۔سیاحوں کےلئے عارضی خیمہ بستی بسا دی گئی ہے۔ دریائے سندھ میں جانوروں کی کھالوں سے بنی کشتیوں کیریس اور پولو کے مقابلے بھی ہوں گے۔جیپ ریلی کےلئے 35کلومیٹر طویل کچا جیپ ٹریک تیار کیا گیا جہاں مقابلے میں شرکت کےلئے ملک بھر سے نامور ڈرائیور پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر ثقافتی میلہ بھی سجایا گیا ہے جہاں مقامی موسیقی اور علاقائی رقص پیش کیا جارہا ہے۔

شیئر: