Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئن سائیکلسٹ زندگی سے لطف اندوز ہونے کےلئے ریٹائر

لندن:سابق ورلڈ چیمپیئن برطانوی خاتون سائیکلسٹ بیکی جیمز نے25سال کی عمر میں ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔ریو اولمپکس میں2 سلور میڈلز جیتنے والی بیکی جیمز کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سائیکلنگ کیریئر ختم کرکے زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔بیکی جیمز نے2016ءمیں کینسر جیسے موذی مرض کے خطرات اورانجری مسائل سے چھٹکارا پاتے ہوئے اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ خاتون سائیکلسٹ نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی کے مستقل دباﺅ سے جان چھڑا کر اب اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کی خواہشمندہے۔

شیئر: