Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دودھ کے کیپسول تیار

واشنگٹن.....اب تک تو جب بھی چائے بنانی ہوتی تھی ہم بازار سے دودھ خرید کر چائے بنالیا کرتے تھے لیکن اب سائنسدانوں نے دودھ کے بھی کیپسول تیار کرلئے ہیں کہ جب بھی آپ چائے بنائےں دودھ کا ایک کیپسول گرم چائے میں ڈالدیں جو پگھل کر چائے میں عام دودھ جیسا مزا دیگا۔ یہ کیپسول چینی کے کیوبز جتنے بڑے ہونگے او ران میں خاصی مٹھاس بھی ہوگی۔ انہیں آپ کمرے کے ٹمپریچر میں بھی رکھ سکتے اور کم سے کم 3ہفتے تک استعمال کرسکتے ہیں۔یوں اب گرمیوں میں دودھ پھٹنے پر جو چیخ و پکار ہوتی ہے وہ بھی ختم ہوجائیگی۔ مارٹن لوتھر یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ یہ دودھ کا ٹھوس کیپسول ہوگا لیکن گرم چائے میں جاتے ہی پگھل جائیگا۔ اسکے نتیجے میں دودھ کی پیکیجنگ پر جو رقم خرچ ہوتی ہے وہ بچ جائیگی۔ روایتی پلاسٹک کنٹینر سے یہ کیپسول کی نسبت زیادہ سہولت سے استعمال کئے جاسکیں گے۔ اسکے علاوہ پیکیجنگ سے جو کوڑا پیدا ہوتا ہے اس سے بھی بچت ہوگی۔ کیپسول دودھ او رچینی سے بنائے گئے ہیں۔ یوں چائے میں چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں رہیگی۔ ان کیپسول کو مختلف شکل میں تیار کیا جائیگا۔تحقیقی ٹیم کے قائد کا کہناہے کہ اب ہم فروٹ جوس کے کیپسول بھی تیار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

شیئر: