مسوڑھوں کی بیماری سے نسیان کا مرض
تائپی۔۔۔۔مسوڑھوں کی بیماری کے نتیجے میں نسیان کے مرض میں 70فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ محققین نے 28ہزار افراد کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ ایسے افراد جو اپنے دانت برش سے صاف کرتے ہیں ان میں اس مرض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے دانتوں کا معائنہ کرنے کے نتیجے میں الزائمر کے مرض کا بھی قبل از وقت علاج کیا جاسکتا ہے۔مسوڑھوں کا مرض اس وقت پیدا ہوتا ہے جب وہاں پلیک جمنے لگتا ہے جس سے مسوڑھوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے اور نوبت انفیکشن تک پہنچ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منہ میں مسلسل سوزش کے نتیجے میں آخر کار دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کے نتیجے میں دل کا مرض بھی پیدا ہوسکتا ہے جبکہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔جولوگ مسوڑھوں کی وجہ سے مرض نسیاں کا شکار ہوتے ہیں ان کی صحت انتہائی تیزی سے خراب ہونا شروع ہوتی ہے۔