بیجنگ ..چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہاہے۔عالمی برداری کو پاکستان کی انسداددہشت گردی اقدامات اور قربانیوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔ افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی پر ردعمل میںترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اورعظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین تمام موسموں کے دوست ہیں۔قریبی سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات رکھتے ہیں۔ترجمان نے امید ظاہرکی کہ امریکی پالیسیاں خطے اورافغانستان کی سلامتی ،استحکام اورترقی میں معاون ہوںگی۔