Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقدین کی تنقید نظر انداز کر دیتی ہوں،نرگس فخری

 
بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ ناقدین کی تنقیدکی ذرا بھی فکرنہیں کرتیں بلکہ ایسے لوگوں کووہ بہت آرام سے نظر اندازکردیتی ہیں۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ماہ خود ہی اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کاوزن 40 پاونڈز بڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی تنقید کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی۔ جب میں فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوں توخود کو سکون میں رکھنا چاہتی ہوں اوروزن کم کرنے یا ایسی کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دیتی ۔ناقدین اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بے جا تنقید سے مجھ پرکوئی اثر ہوگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ میں اس وقت تک پردے کے پیچھے رہوں گی اوران سب چیزوں سے دوررہوں گی جب تک مجھے ایک بہترین فلم یا موقع نہ مل جائے۔واضح رہے کہ نرگس فخری آخری مرتبہ ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں نظر آئی تھیں تاہم فی الحال نرگس فخری کسی بھی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: