قانون تجارت توڑنے پر ایشیائی وسعودی پر جرمانہ
ریاض.... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنے نام سے ایشیائی شہری کو کاروبار کرانے پر دونوں کے خلاف 2لاکھ ریال جرمانے اور تشہیر کا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری ہندوستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے بازاروں کو غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک اور کاغذ کا سامان فراہم کر رہا تھا۔ ایک سال کے دوران اس کے اکاﺅنٹ میں 37لاکھ38ہزار897ریال جمع ہوگئے تھے۔ غیر ملکی مختلف بینکوں میں 3اکاﺅنٹ کھولے ہوئے تھا۔ ایک میں ایک برس تک 3لاکھ ریال سے زیاد ہ جمع کئے ہوئے تھا۔ اس کے خلاف بیدخلی کا فیصلہ بھی کر دیا گیا ہے۔