Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہوگا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے سکریٹری یونس حاجی الخوری نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ ملک بھر کے علاوہ ڈیوٹی فری شاپس میں ہوگا۔ ان اشیاءکو منتخب اشیاءسمجھا جائے گا جن کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔سگریٹ پر سو فیصد جبکہ انرجی اور سافٹ ڈرنکس پر 50فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے منتخب اشیاءمیں اس وقت صرف سگریٹ ، سافٹ اور انرجی ڈرنکس کو شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زاید نے دیدی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: