Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیڈر محنت سے بنتے ہیں نہ کہ عہدوں سے

    حیدرآباد -----تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما را ؤ نے ریاست کے وزیراعلیٰ و اپنے والد کے چندرشیکھر راؤکی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک بااثر لیڈر قراردیا۔کے ٹی راما رائو نے سدی پیٹ ضلع کے ایراولی گائوں کی کریم نگر شاہراہ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں اپنے والد کی کام کرتے ہوئے تصاویر کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر رائو اپنے فارم ہاؤس میں ایک عام مزدور کی طرح کام کر رہے ہیں۔انہوںنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’لیڈر شپ ، اعزاز یا عہدوں سے نہیں ہوتی ،یہ دوسروں کو متاثر کرنے سے متعلق ہوتی ہے‘‘۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے کئی مواقع پر گرین ہائوس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کاشت کاری کی ہے۔  ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے 60ایکڑ کے فارم ہائوس میں سبزیاں اگاتے اور اسکی فروخت سے سالانہ10 کروڑروپے سے زائد رقم کماتے ہیں۔

شیئر: