Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو کی ریلی میں مایاوتی کا آنے سے انکار

لکھنؤ/پٹنہ۔۔۔۔آرجے ڈی کے صدر لالو یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو آرجے ڈی سے راجیہ سبھا نشست دینے کی پیشکش کی لیکن مایاوتی نے انکار کردیا۔انہوں نے لالو یاد کی 27اگست کو ’’بی جے پی بھگاؤ ملک بچاؤ‘‘ریلی میں بھی آنے سے انکار کردیا۔مایاوتی کے اس فیصلے سے لالو یادو کو زبردست جھٹکا لگا۔ لالو کو امید تھی کہ ان کی ریلی میں پہلی بار ایس پی اوربی ایس پی ایک اسٹیج پر نظر آئیں گی۔مایاوتی نے کہا کہ 27اگست کو اپوزیشن کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی سے کوئی تعلق نہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو27اگست کو پٹنہ پہنچیں گے جہاں گاندھی میدان میں لالویادو کی طرف سے منعقدہ ’’بی جے پی بھگاؤ ملک بچاؤ‘‘ریلی سے خطاب کرینگے۔

شیئر: