ماسکو.... قطری حکام نے انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے ساتھ اپنے بحران میں روس کو غیر جانبدار بنانے کے چکر میں اسلحہ کے بڑے سودے کی پیشکش کر دی۔ قطر اس سے قبل کئی اہم ملکوں کے ساتھ اپنا یہ حربہ آزما چکا ہے۔ قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع خالد العطیہ نے روس کے مضافات میں "فوج "2017 فورم کے ضمن میں روسی وزیردفاع سے ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ملک روس سے فضائی دفاعی نظام میں معاون ٹیکنالوجی خریدنے کےلئے کوشاں ہے۔ امیر قطر کا حکم ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے جائیں۔ قطری وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ روس اور قطر نے اسلحہ کے حوالے سے کیا معاہدے کئے۔ انہو ںنے یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ روس کے ساتھ معاہدے ہونگے تب بھی نہیں بتاﺅں گا۔